Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 7 سال قبل لاپتہ ہونے والا مقامی شہری مل گیا

والدہ دیکھتے ہی بول اٹھیں کہ یہ تو میرا بیٹا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو نے مکہ مکرمہ کے ایک ایسے نوجوان کو اس کے خاندان سے ملا دیا جسے وہ سات سال سے تلاش کررہا تھا۔
اخبار  24 کے مطابق سات سال سے لاپتہ نوجوان کے سگے بھائی عبدالسلام العمری نے اس کی کہانی بتائی کہ میرا بھائی  ذہنی مریض ہے۔ وہ سات سال قبل گھر سے بغیر بتائے  چلا گیا تھا۔ گھر والوں نے ا سے ہر جگہ تلاش کیا کافی عرصے تک اس تک رسائی کی کوشش کی جاتی رہی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔
العمری نے بتایا کہ اللہ تعالی نے لاپتہ بھائی سے ملانے کا بڑا خوبصورت سبب پیدا کردیا۔ ہوا یوں کہ مکہ مکرمہ میں  14 برس قبل ایک عرب شہری گم ہوگیا تھا اور امدادی ٹیم کے لوگ اس کی  تلاش میں سرگرداں تھے ان میں سے ایک نے یہ سمجھ کر کہ اسے لاپتہ عرب شہری مل گیا ہے میرے بھائی کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
امدادی ٹیم کا رکن سمجھ رہا تھا کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا ہے اور جس عرب شہری کی تلاش میں وہ لگا ہوا تھا وہ اسے مل گیا ہے۔
العمری نے بتایا  کہ اللہ کا کرم دیکھیں کہ میرے ایک رشتے دار نے مذکورہ وڈیو کلپ مجھے بھیجا۔ اس نے شک ظاہر کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ وڈیو کلپ میں جس شخص کی تصویر دی گئی ہے وہ تمہارے اس بھائی کی ہے جو سات برس سے لاپتہ ہے نہ کہ اس عرب شہری کی جو  14 برس قبل مکہ مکرمہ میں گم ہوگیا تھا اور جس کے  بارے میں خیال ہے کہ مذکورہ تصویر اس کی ہے۔
العمری نے بتایا کہ وہ فوری طور پر اپنی والدہ کے پاس پہنچا۔ والدہ دیکھتے ہی بول اٹھیں کہ یہ تو میرا بیٹا ہے۔
العمری نے بتایا کہ وہ  مکہ  سے فوری طور پر جدہ روانہ ہوگیا کیونکہ وڈیو میں بتایا گیا تھا کہ وہ جدہ میں ہے۔ اچھی بات یہ بھی تھی کہ وڈیومیں جدہ کے اس مقام کی بھی نشاندہی کردی گئی تھی جہاں میرا بھائی اس وقت رہ رہا تھا۔ وہاں پہنچنے پر لاپتہ بھائی کو دیکھتے ہی وڈیو کے حوالے سے معمولی سا شک بھی دور ہوگیا۔ مجھے اس طرح بھائی مل گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: