Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور سوئٹزر لینڈ میں سیاسی مشاورت کا پانچواں دور

متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ اور سوئس کنفیڈریشن کے درمیان دارالحکومت برن میں سیاسی مشاورت کا پانچواں دور ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیاسی مشاورت میں سعودی وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور سوئس معاون وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے وفود کی سربراہی کی۔
مختلف شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے طریقوں اور متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سوئٹز لینڈ میں سعودی عرب کے سفیر بھی موجود تھے۔

شیئر: