Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کو کلین سویپ کے لیے 55 رنز درکار

پاکستانی بلے باز انگلش سپنرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے: فوٹو اے ایف پی
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف ملا ہے۔
تیسرے روز 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 112 رنز بنائے اور اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔
پیر کے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے 29 رنز سے شروع کی لیکن کپتان بابر اعظم اور  سعود شکیل کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر کھڑا نہیں ہو سکا۔ 
پاکستان کی دوسری اننگز میں بابر اعظم 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ سعود شکیل نے 53 رنز بنائے اور دونوں ریحان احمد کا شکار بنے۔
پیر کو اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود بالترتیب 24 اور 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، دونوں کو جیک لیچ  نے آؤٹ کیا۔
اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے جیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
164 کے مجموعی سکور پر ریحان احمد نے کپتان بابر اعظم 54 رنز پر کیچ آؤٹ کر دیا۔اس کے تھوڑی دیر بعد 176 کے مجموعی سکور پر محمد رضوان بھی ریحان احمد کے ہاتھوں 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
177 پر سعود شکیل 53 رنز پر ریحان احمد کا تیسرا شکار بنے۔ 178 کے مجموعی سکور پر فہیم اشرف روٹ کی گیند پر ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
15 رنز بنا کر نعمان علی آؤٹ ہو گئے۔ انھیں ووڈ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ آخری وکٹ آغا سلمان کی گری جو 21 رنز بنا سکے۔

اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے جیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے: فوٹو اے ایف پی

اس سے پہلے اتوار کو دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنائے تھے۔ 
اتوار کو جب کھیل ختم ہوا تو عبداللہ شفیق 14 اور شان مسعود تین رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
میچ کے دوسرے دن کے آغاز پر انگلش ٹیم نے گزشتہ رات کے سکور سات رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح انگلینڈ کو پاکستان کے پہلی اننگز کے سکور 304 رنز کے جواب میں 50 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

شیئر: