Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 408 بارودی سرنگیں صاف

دسمبر میں اب تک دو ہزار407 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا چکا ہے( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے رواں برس دسمبر کے دوسرے ہفتے میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 408 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بارودی سرنگوں میں 15 اینٹی پرسنل، 130 اینٹی ٹینک، ایک ہزار 795 بغیر دھماکے والی جب کہ چار دھماکہ خیز تھیں۔
مسام کی ٹیم نے عدن گورنریٹ میں 73 اینٹی ٹینک اور 318 بغیر دھماکے والی سرنگیں صاف کی ہیں'
الضالع گورنریٹ میں بغیر دھماکے والی دو سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا۔ الحدیدہ، لحج، تعز اور شبوہ گورنریٹ میں بھی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا۔
رواں سال دسمبر میں اب تک دو ہزار407 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
پروگرام کےآغاز سے اب تک تین لاکھ 77 ہزار608 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے۔ بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اور انہیں جدید تربیتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

شیئر: