Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے جی سکول میں سانپ نے خوف و ہراس پھیلا دیا

’سانپ گھس آنے سے سکول کے طلبہ یا ٹیچروں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے جنوب میں واقع محائل شہر کے دیہی علاقے میں واقع کے جی اور نرسری سکول میں سانپ گھس آنے سے طلبہ اور ٹیچروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی تاہم ان کے آنے سے پہلے ایک مقامی خاتون نے سانپ کو مار کر اس کا خطرہ ختم کردیا۔
سانپ گھس آنے سے سکول کے طلبہ یا ٹیچروں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سکول کے قریب گھنے درخت اور گھاس ہے جبکہ بارش کے موسم  کی وجہ سے بھی سانپ بچھو اپنے بلوں سے باہر نکل آتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ طلبہ اور ٹیچروں کی سلامتی کے لیے گھاس پھونس صاف کیا جائے۔

شیئر: