Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گنگوبائی‘ اور ’کشمیر فائلز‘، 2022 میں بالی وڈ کے بڑے ناموں کی فلمیں

انڈیا میں ساؤتھ کی فلموں کا تیزی سے پھیلاؤ بھی بالی وڈ پر اثرانداز ہوا۔ فوٹو: سکرین گریب
2022 میں جہاں انڈین فلم انڈسٹری میں اکشے کمار اور عامر خان جیسے سُپر سٹارز کی فلمیں ناکام ہوئیں وہیں کارتک آریان اور عالیہ بھٹ کی فلمیں بھی زیادہ بزنس نہ کر سکیں۔
2022 پوری دنیا میں کورونا کی وبا سے بحالی کے بعد فلم انڈسٹری کے لیے لِٹمس ٹیسٹ تھا۔
دنیا بھر میں فلم انڈسٹری میں مختلف وجوہات کی بنا کر ناکامیاں دیکھنے میں آئیں تاہم چند بڑی کامیابیاں بھی سامنے آئیں۔
آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز کی وجہ سے بھی فلم بینوں کی ایک بڑی تعداد سینیما سے دور رہی۔
انڈیا میں ساؤتھ کی فلموں کا تیزی سے پھیلاؤ بھی بالی وڈ پر اثرانداز ہوا۔
فروری 2022 میں عالیہ بھٹ کی ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ آئی۔ فلم نے اچھا بزنس کیا اور 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہوئی جو انڈسٹری کے لیے نیگ شگون سمجھا گیا۔
اس کے بعد ’کشمیر فائلز‘ کا چرچا رہا اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہر طرف اسی پر بات ہوتی رہی۔
فلم کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے کہا کہ ’کشمیر فائلز‘ نے ان فلم بینوں کو بھی سینیما واپس لانے میں کردار ادا کیا جو عرصہ ہوا یہ تفریح چھوڑ چکے تھے۔
سیکوئلز بھی سے ناظرین جڑتے نظر آئے۔ ’بھول بھولیا ٹو‘ سنہ 2007 کی کامیاب فلم کا سیکوئل تھا جس میں کارتک آریان اور تبو تھے۔
تبو کہتی ہیں کہ یہ ممکن نہیں کہ کسی فلم نے اچھا کام کیوں کیا یا کیوں نہیں کیا اس کی ایک وجہ ہو۔ ’اس میں بہت سے عوامل شامل ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ میری فلموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘

فلم ’کشمیر فائلز‘ کا ایک سکرین گریب

وہ دریشیام 2 کا حوالہ دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ابھیشیک پاٹھک کی طرف سے ہدایت کردہ، یہ سیکوئل (ایک بار پھر) بلز آئی کو ہٹ کرنے میں کامیاب رہا۔‘
آیان مکھرجی کی سپر ہیرو والی فلم ’برہمسترا‘ سے بڑی امیدیں وابسہ کی گئی تھیں۔ اس میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جیسے ٹائٹنز نے کام کیا۔ اور لوگ بڑی تعداد میں اس کو دیکھنے آئے۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ فلموں نے زیادہ برا بزنس نہیں کیا کیونکہ سال کے آغاز پر کورونا سے بحالی کے باعث غیریقینی صورتحال تھی اور زیادہ لوگ سینیما نہیں آئے۔

شیئر: