Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ٹی روڈ پر بھاگ کر آنے والا تیندوا گاڑی کی ٹکر سے ہلاک

رینا سعید نے مزید کہا کہ ’یہ ویڈیو اس کیمرہ مین نے بنائی ہے جو تیندوے کو ٹکر مارنے والی کار کا پیچھا کر رہا تھا۔‘ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواح میں جی ٹی روڈ پر ایک تیندوا گاڑی سے ٹکر کر ہلاک ہو گیا ہے۔
بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رینا سعید نے ٹویٹ کیا کہ 'یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ رات سوا دو بجے جی روڈ پر نکلسن مونومنٹ کے نیچے پیش آیا ہے۔‘
’تیندوا بھاگتے ہوئے روڈ پر آ گیا اور ایک ٹرک کے نیچے آ کر کچلا گیا۔ اس کے بعد ایک اور کار نے ٹکر مار دی جس کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا، تیندوا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔‘
 


رینا سعید نے مزید کہا کہ ’یہ ویڈیو اس کیمرہ مین نے بنائی ہے جو تیندوے کو ٹکر مارنے والی کار کا پیچھا کر رہا تھا۔ ہم نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کی ٹیم کو تیندوے کی لاش لانے کے لیے بھیجا ہے تاکہ پوسٹ مارٹم کیا جا سکے لیکن بدقسمتی سے لاش وہاں سے غائب ہے۔ ہمیں ایف آئی آر درج کروانے کے لیے عینی شاہدین کی ضرورت ہے۔‘
ٹوئٹر پر ایک صارف نے رینا سعید سے پوچھا کہ کیا پاکستان میں جنگلی بلیوں کے لیے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے؟
جس کے جواب میں رینا سعید کہتی ہیں کہ ’جنگلی بلیوں کے لیے پاکستان میں کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔‘

شیئر: