Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں غیرملکی اثاثے 453 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: ساما

بینکوں میں بازل 3 اصلاحات  یکم جنوری 2023 سے شروع ہوں گی (فوٹو: العربیہ)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے نومبر سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔ بینک کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر کے دوران غیرملکی اثاثوں میں 1.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سینٹرل بینک میں غیرملکی اثاثے 453 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ 
العربیہ  نیٹ کے مطابق ساما کا کہنا ہے کہ سعودی بینکوں نے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں و کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر قرضے دیے۔ ماہانہ اضافہ 0.5 فیصد ہوا۔ بینکوں نے کل ملا کر 2.295 ٹریلین ریال مالیت کے قرضے جاری کیے۔ 
ساما نے بیرون مملکت کرنسی نوٹس میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا۔ نومبر کے آخر میں اس کا حجم 1141.78 ارب ریال تک پہنچ گیا۔ بیرون مملکت کرنسی نوٹس میں ساما کی سرمایہ کاری اس کے  کل اثاثوں کا 58 فیصد ہے۔ 
ساما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی بینکوں میں (بی سی بی ایس) بازل 3 اصلاحات  یکم جنوری  2023 سے شروع کر دی جائیں گی۔ 
(بی سی بی ایس) بینکوں کے حوالے سے حفاظتی نگرانی کے بین الاقوامی پیمانے وضع کرنے والا ادارہ ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: