Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخلوط محفل میں شریک ایرانی فٹبالرز گرفتار

کچھ کھلاڑی شراب نوشی کی وجہ سےغیر معمولی حالت میں تھے۔ فوٹو عرب نیوز
ایران کے دارالحکومت  تہران کے مشرق میں ایک مخلوط  محفل میں شریک فٹبال کے متعدد کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت یا صحیح تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔
اے  ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے خبررساں ادارےتسنیم نے بتایا ہے کہ تہران کی ممتاز فٹ بال کلب کے کئی موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کو گزشتہ رات سنیچر کو دماوند شہر میں ایک مخلوط پارٹی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق فٹ بالرز کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ فوٹو روئٹرز

تسنیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ کھلاڑی شراب نوشی کی وجہ سےغیر معمولی حالت میں تھے۔
واضح رہے کہ ایران میں نافذ قانون صرف غیر مسلموں کو شراب کے استعمال کی اجازت دیتا ہے تاہم مخلوط رقص کی ممانعت ہے۔
مزید برآں ایران گزشتہ 100 دنوں سے جاری مظاہروں اور بدامنی کی لہر کی لپیٹ میں ہے جب 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کو خواتین کے لباس کے ضابطے کی  مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا اور دوران حراست ان کی موت واقع ہوئی۔

ایران گزشتہ 100 دنوں سے بدامنی کی لہر کی لپیٹ میں ہے۔ فوٹو روئٹرز

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ 19 ستمبر سے جاری بدامنی میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سیکیورٹی فورسز کے ارکان بھی شامل ہیں اور ہزاروں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مخلوط محفل میں شریک فٹبالرز کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والوں کی حمایت میں آواز اٹھانے والے متعدد موجودہ اور سابق فٹ بالرز و دیگر کھلاڑیوں اور اہم شخصیات کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

شیئر: