Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے مصر میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اسماعیلیہ شہر میں دہشت گرد حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے مصر میں سویز کینال کے قریبی شہر اسماعیلیہ میں پولیس چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
دہشت گرد حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مصر کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
بیان میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ یہ مصر میں گزشتہ تین برسوں کے دوران دہشت گردی کا پہلا واقعہ ہے۔
گزشتہ چند برسوں سے مصری سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا مرکز سینائی ہے جہاں داعش سے وابستہ جنگجو سرگرم ہیں۔
سات مئی کو سینائی میں ہونے والے ایک حملے میں سات مصری فوجی مارے گئے تھے۔

شیئر: