Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرلائن فلائی ناس کے مسافروں کی سالانہ تعداد میں 91 فیصد اضافہ

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلائی ناس نے 16 نئے مقامات اور 30 روٹس کا اضافہ کیا (فوٹو: فلائی ناس)
سعودی ایئرلائن فلائی ناس کے مسافروں کی سالانہ تعداد 91 فیصد اضافے کے ساتھ 87 لاکھ ہو گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فلائی ناس نے کورونا کی وبا کے بعد شروع ہونے والی سیاحت سے فائدہ اٹھایا ہے۔
2022 میں فلائی ناس کی پروازوں میں 45 فیصد اضافہ کیا گیا، جبکہ نشستوں کی تعداد 46 بڑھائی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلائی ناس نے 16 نئے مقامات اور 30 روٹس کا اضافہ کیا، جبکہ فلیٹ کی تعداد 43 کی گئی۔
فلائی ناس کے سی ای او بندر المھانا نے کہا کہ ’فلائی ناس کی پرفارمنس، آپریشنز اور لوکلائزیشن پروگرام میں ترقی مشرق وسطیٰ کی سب سے سستی ایئرلائن ہونے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’فلائی ناس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 250 جہازوں کی بکنگ کی منظوری دی ہے جس سے سعودی عرب کی 2030 تک مسافروں کی تعداد 33 کروڑ کرنے، بین الاقوامی مقامات کی تعداد 250 اور سیاحوں کی سالانہ تعداد 10 کروڑ کرنے کی حکمت عملی میں مدد ملے گی۔
 فلائی ناس کے سی ای او نے کہا کہ فلائی ناس سعودی خواتین کو ایوی ایشن سیکٹر میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی شہریوں کو ایئرلائن میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
گذشتہ برس فروری میں عرب نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بندر المھانا نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی سول ایوی ایشن کی حکمت عملی مملکت کے نیشنل ایئر کیریئر کی بین لاقوامی سطح پر پوزیشن کو مضبوط بنا رہی ہے۔

شیئر: