Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں دمام روڈ پر سیمنٹ مکسر ٹرک الٹنے سے ٹریفک میں خلل

ٹرک کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کے مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے( فوٹو عاجل)
سعودی دارلحکومت ریاض میں منگل کو دمام روڈ پر سیمنٹ مکسر ٹرک الٹنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔ ایک گھنٹے تک گاڑیوں کی قطار لگی رہی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیمنٹ مکسر ٹرک کے خراب ہوجانے اور شیول کے ذریعے اسے سڑک سے ہٹانے کی کوشش کے مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
 سیمنٹ مکسر ٹرک سڑک سے دور لے جانے کی کوشش کے دوران الٹ گیا۔ اس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: