Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں گہری دھند سے کاروبارِ زندگی متاثر، 150 پروازیں تاخیر کا شکار

حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 29 ٹرینوں کا شیڈول دو گھنٹے متاثر رہا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے دارالحکومت دہلی اور شمالی ریاستوں میں گہری دھند کے باعث فلائٹ آپریشن اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پیر کو شدید سردی کے باعث سکولوں کی چھٹیاں بھی ایک ہفتے تک بڑھا دی گئی ہیں۔
دہلی کی حکومت نے 15 جنوری تک پرائیویٹ سکولوں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
نئی دہلی میں صبح حد نگاہ 200 میٹر تک محدود تھی جبکہ درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث 150 مقامی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں اور کم از کم 29 ٹرینوں کا شیڈول بھی دو گھنٹے متاثر رہا۔
دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مسافروں سے کہا ہے کہ پروازوں کی شیڈول سے متعلق متعلقہ ایئرلائنز سے معلومات حاصل کر لیں۔
’گہری دھند کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔‘
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دہلی، پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور بہار میں منگل تک گہری دھند ہو گی۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دو دن پروازیں، روڈ اور ٹرین ٹریفک متاثر ہوگی اور لوگ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
اسی طرح گہری دھند والے علاقوں میں بجلی کی ترسیل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

شیئر: