Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے

ایس پی اے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا (فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا اور20 جنوری تک جاری رہے گا۔
 وفد میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی موسمیاتی امور عادل الجبیر، وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر مواصلات انجینیر عبداللہ السواحہ، وزیرصنعت و معدنیات بندر الخریف، وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم اور ریاض رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد الرشید شامل ہیں۔
سعودی وفد ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی وژن 2030 کے تحت پیشرفت، خوشحال معیشت تک رسائی کی غرض سے جاری  ترقیاتی و تبدیلی عمل کو اجاگر کرے گا۔ 
سعودی وفد فورم کے مباحثوں میں دنیا بھر میں پائدار ترقی کےعمل کو آگے بڑھانے کے لیے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت تجارتی لین دین میں لچکدار رویے کو آگے بڑھانے کی اہمیت، سپلائی چینز اور انرجی سیکیورٹی سب کے لیے اصول پر بھی زور دے گا۔ 

شیئر: