Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے کتنے ممالک میں ویزہ فری انٹری؟

افغانستان، عراق اور شام کے پاسپورٹ پاکستان سے بھی زیادہ کمزور تصور کیے جاتے ہیں۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
لندن میں واقع بین الاقوامی ادارے ’ہینلے اینڈ پارٹنرز‘ نے دنیا کے طاقتور اور کمزرو ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو کمزور قرار دیا گیا ہے۔
’ہینلے اینڈ پارٹنرز‘ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا شمار پانچ کمزور ترین پاسپورٹس میں ہوتا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو صرف 32 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت ملتی ہے۔
اس فہرست میں صرف افغانستان، عراق اور شام ایسے ممالک ہیں جن کے پاسپورٹ پاکستان سے بھی زیادہ کمزور تصور کیے جاتے ہیں۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں پہلے نمبر پر جاپان کا پاسپورٹ ہے جس کے ذریعے لوگ 193 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جنوبی کوریا ہیں جن کے پاسپوڑٹس پر 192 ممالک کا سفر ممکن ہے جبکہ جرمنی اور ہسپانیہ کے شہری بھی اپنے پاسپورٹ پر 190 ممالک میں ویزہ آن ارائیول یا ویزہ فری سفر کر سکتے ہیں۔
فن لینڈ اور اٹلی کے پاسپورٹ پر 189 ممالک کا اور آسٹریا، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور سویڈن کے پاسپورٹ پر 188 ممالک کا سفر ویزہ کی پریشانیوں سے بالاتر ہو کر کیا جا سکتا ہے۔
بیلجیئم، نیوزی لینڈ، ناروے اور امریکہ کے شہریوں کو بھی اپنے پاسپورٹ پر 186 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جاتی ہے۔

شیئر: