Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: پرواز کے دوران 60 سالہ مسافر ’منہ سے خون بہنے کے بعد‘ ہلاک

طبیعت بگڑنے پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کروا کے مسافر کو ہسپتال منتقل کیا گیا (فائل فوٹو: روئٹرز)
ایک مسافر انڈین جہاز میں سفر کے دوران 60 سالہ شہری طبعیت بگڑنے کے بعد ہلاک ہو گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی نے سنیچر کو ایک سینیئر عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ مادورائے سے دارالحکومت دہلی کی جانب انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کے دوران پیش آیا۔
طبیعت بگڑنے پر جہاز کی دیوی اہلیا بائی ہولکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروا کے مسافر کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے معائینے کے بعد بتایا کہ ’مسافز ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو گیا تھا۔‘
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو ائیر پورٹ کے ڈائیریکٹر انچارج پرابودھ چندرا شرما نے بتایا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق اتول گپتا نامی 60سالہ مسافر انڈیگو ایئرلائنز کی فلائٹ 6E.2088 پر تھے کہ سفر کے درمیان میں ان کی منہ سے خون بہنے لگا اور ان کی طبیعت بگڑ گئی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے اس پرواز کو اِندور کے مقامی ایئرپورٹ پر شام کے ساڑھے پانچ بجے اتار لیا گیا تھا۔‘
’مسافر اتول گپتا کو قریبی پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ جب انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تو وہ زندہ نہیں تھے۔‘
پرابودھ چندرا شرما کے مطابق ’جو ڈاکٹر اتول گپتا کے ساتھ ہسپتال گئے، انہوں نے بتایا ہے کہ مسافر کو پہلے ہی سے ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور دل کا عارضہ لاحق تھا۔‘
بعدازاں مذکورہ پرواز ساڑھے چھ بجے شام اپنی منزل دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔
ایئرپورٹ پولیس سٹیشن کے ایک افسر کے مطابق ’ہلاک ہونے والے اتول گپتا نوئیڈا کے رہنے والے تھے۔ ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔‘

شیئر: