Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کی روانڈا کے خلاف فتح، زیب النسا کا ’منکڈ‘

پاکستانی ٹیم نے روانڈا کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی (فوٹو: ویڈیو گریب)
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے روانڈا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
روانڈا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں سے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ کپتان گیسل اشموے نے 40 اور سنتھیا ٹوئزیرے نے 21 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے عریشا نور نے دو، زیب النساء، انوشا ناصر اور سیدہ عروب شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں ایمان فاطمہ نے 65 اور کپتان سیدہ عروب شاہ نے 20 رنز سکور کیے اور یوں ٹیم کو مقررہ اوورز ختم ہونے سے 13 گیندیں پہلے ہی فتح دلوا دی۔
روانڈا کے خلاف میچ میں پاکستانی بولر زیب النسا نے کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے انٹرنیشنل میچ میں 'منکڈ' کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

روانڈا کی اننگز کے دوران 19 ویں اوور کی پانچویں گیند کرانے کے لیے جب زیب النسا آئیں تو نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود کھلاڑی شکیلا نیومُوہوزا گیند پھینکے جانے سے پہلے ہی کریز سے نکل گئیں جنہیں بولر نے رن آؤٹ کر دیا۔
خیال رہے کرکٹ کے قانون کے مطابق اگر نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود بیٹر بولر کی جانب سے گیند کروانے سے قبل رن لینے کے لیے کریز سے باہر نکلے تو بولر اسے آؤٹ کرسکتا ہے اور تکنیکی طور یہ رن آؤٹ ہی تصور ہوگا۔

کرکٹ کے قانون کے مطابق تو یہ رن آؤٹ بالکل اصول کے مطابق ہے لیکن کئی کھلاڑیوں سمیت مبصرین اسے ناپسند کرتے ہیں اور اسے کھیل کی سپرٹ کے منافی سمجھتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم نے اتوار کو انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلا ہے۔

شیئر: