Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمن فٹبال ٹورنامنٹ: پاکستان و سعودی عرب کا میچ ایک ایک گول سے برابر

دوستانہ میچز کا آغاز 11 جنوری کو مملکت کے مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں ہوا تھا (فائل فوٹو)
سعودی عرب کے ساحلی شہرالخبر میں ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں سعودی عرب اور پاکستانی ٹیم کے مابین ہونے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ جمعرات کی شب الخبر کے سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں چارملکی ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے کوموروس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔ جبکہ موریشیش کے ساتھ  ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کھا گئی تھی۔
واضح رہے پاکستان اور سعودی عرب کی ویمن ٹیم کے درمیان تیسرا میچ 19 جنوری بروز جمعرات الخبر کے سٹیڈیم میں کھیلا جس کا نتیجہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
ویمن ٹورنامنٹ کے دوستانہ میچز کا آغاز 11 جنوری کو مملکت کے مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں ہوا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: