Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فٹبال ٹورنامنٹ: پاکستانی ویمنز ٹیم موریشیس سے ہار گئی

پاکستانی فٹبال ٹیم اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر چکی ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم موریشیس سے ہار گئی ہے۔
سعودی عرب کے شہر دمام میں پاکستان کی ویمن فٹ بال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ ماریشیس کے ساتھ کھیلا جس میں مخالف ٹم نے دو گول کیے تاہم پاکستانی ٹیم ایک گول کر سکی جس کے نتیجے میں ماریشیئس کی ویمن فٹ بال ٹیم نے مقابلہ دو ایک سے جیت لیا۔
پاکستانی ویمن فٹ بال ٹیم اپنا تیسرا میچ 19 جنوری کو سعودی عرب کے ساتھ کھیلے گی
موریشیس کی جانب سے پہلا گول چوتھے منٹ میں کیا گیا جبکہ پاکستانی ٹیم نے نویں منٹ میں گول کر کے مقابلے کو برابر کیا۔
سعودی عرب، پاکستان، موریشیس اور کوموروس کی خواتین ٹیموں کے درمیان یہ دوستانہ ٹورنامنٹ 11 جنوری سے الخبر کے پرنس سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں شروع ہوا ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کوموروس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔
کوموروس کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے انمول حرا نے اختتامی لمحات میں گول کیا تھا۔

شیئر: