Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں جھگڑا کرنے پر دو سعودی گرفتار

ملزمان کوادارہ پراسیکیوشن کے حوالےکردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
حائل ریجن میں پولیس نے جھگڑا کرنے والے دونوں شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ جھگڑے کی وڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔
عاجل نیوز نے محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ حائل ریجن میں پولیس نے جھگڑا کرنے پر دوسعودی شہریوں کو حراست میں لیا۔
ملزمان میں کسی بات پراختلاف ہوا جس کی وجہ سے ایک دوسرے سے لڑپڑے ۔ ایک ملزم نے دوسرے کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
 سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی جھگڑے کی وڈیوکے ذریعے ملزمان کی شناخت کی گئی۔
دونوں افراد کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا جہاں انکے خلاف مقدمہ قائم کرنے کے بعد کیس عدالت میں بھیجاجائے گا۔

شیئر: