Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسی اور رونالڈو کی ٹیموں کا میچ  نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر بڑی سکرین پر دکھایا گیا

ریاض میں کھیلے گئے میچ کی عالمی میڈیا نےبھر پور کوریج دی ہے ( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ’ریاض سیزن کپ‘ میں میسی اور رونالڈو کی ٹیموں کے درمیان  فٹبال میچ  نیویارک کے ٹائمز سکوائر سمیت دنیا کے کئی مقامات پر بڑی سکرینوں پر دکھایا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹائمز سکوائر پر بڑی سکرین کے ذریعے میچ دکھائے جانے کی وڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔  
پیرس سینٹ جرمین اور النصر و الہلال کے درمیان درمیان میچ کی عالمی میڈیا نےبھر پور کوریج دی ہے۔
نیویارک کے ٹائمز سکوائر، کویت کے اپنیوز، قاہرہ کے مصر مال، لندن کے پکاڈلی سکوائر اور ریاض بولیوارڈ میں بیک وقت براہ راست میچ دکھایا گیا تھا۔ 
یاد رہے کہ پیرس سینٹ جرمین نے النصر و الہلال ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ریاض سیزن کپ اپنے نام کیا ہپے۔
دونوں ٹیموں نے ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں بہترین کھیل پیش کیا۔
 شائقین نے دنیا کے دو بڑے فٹ بال کھلاڑیوں میسی اور رونالڈو کو آمنے سامنے دیکھا۔
واضح رہے کہ  ریاض  کےکنگ فہد سٹیڈیم میں پرتگال کے سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے  لیونل میسی تاریخ میں دسویں بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں۔

شیئر: