Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کارکن سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی‘

ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے  سے زیادہ نہیں ہوسکتا(فوٹو: امارات الیوم)
سعودی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے کہا ہے کہ’ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں یومیہ ڈیوٹی کی انتہائی حد 8 گھنٹے ہے۔‘
’کارکن سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی۔ ہفتے میں ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔ رمضان کے دوران اوقات کار میں دو گھنٹے کی چھوٹ مقرر ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹ پر وضاحت کی کہ ’بعض کاروباری ادارے یومیہ اوقات کار بڑھانے یا کم کرنے کے مجاز ہیں۔ اسی طرح بعض زمروں میں شامل ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے‘۔
’قانون محنت کے مطابق خاص زمروں والے ملازمین سے مخصوص اوقات میں ڈیوٹی لینے کی اجازت نہیں ہے‘۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی پر جو وقت صرف ہوگا اسے اوقات کار میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ مقررہ مستثنی حالات اس سے خارج ہوں گے‘۔ 
وزارت کے مطابق’ مسلسل پانچ گھنٹے ڈیوٹی کے بعد کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ ضروری ہے تاہم وقفے کا دورانیہ اوقات کار میں شامل نہیں ہو گا‘۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’آجر اپنے اجیروں سے پارٹ ٹائم ڈیوٹی لے سکتا ہے بشرطیکہ اس کا یومیہ دورانیہ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔ ہر تین ہفتے میں مجموعی اوقات کار 144 گھنٹے سے زیادہ  نہیں ہو سکتے‘۔

شیئر: