Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبداللہ بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

نماز جنازہ پیر کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’شہزادہ عبداللہ بن سعود بن عبدالعزیز اتوار کو انتقال کرگئے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ شہزادہ عبداللہ بن سعود بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ پیر 30 جنوری کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں بعد نمازعصر ادا کی جائے گی‘۔
ایوان شاہی نے دعائیہ کلمات پر بیان کا اختتام کیا ہے۔

شیئر: