Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجری کے بعد ایک وقت ایسا آیا جب میں نے ہمت ہار دی: شاہین آفریدی

شاہین شاہ نے کہا کہ انجری کے دوران ان کی پاکستانی بولرز سے بات ہوتی رہتی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نے کہا ہے کہ انجری کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے ہمت ہار دی، لیکن خود کو تسلی بھی دیتے رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ایک وقت تھا کہ میں چھوڑ دینا چاہتا تھا۔ میں ایک ہی پٹھے سے کام کر رہا تھا اور وہ ٹھیک نہیں ہو رہا تھا۔‘
’اکثر بحالی کے سیشنز کے دوران میں خود کو کہتا تھا کہ بہت ہو گیا۔ میں مزید کچھ نہیں کر سکتا۔ لیکن یو ٹیوب پر اپنی بولنگ کی ویڈیوز دیکھ کر جوش پیدا ہو جاتا تھا اور پھر ٹریننگ شروع کر دیتا تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’انجری کی وجہ سے کرکٹ نہ کھیلنا ایک فاسٹ بولر کے لیے بہت مایوس کن ہوتا ہے۔
شاہین شاہ اس وقت انجری کا شکار ہوئے جب پاکستان نے ہوم گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف سات ٹی20 اور تین ٹیسٹ میچز کھینے تھے۔ اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے ساتھ دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز بھی شیڈول تھے۔
شاہین شاہ نے کہا کہ انجری کے دوران ان کی پاکستانی بولرز سے بات ہوتی رہتی تھی، ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس لیول ٹاپ کلاس ہونا چاہیے، نئے فاسٹ بولر کے لیے مشکل ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں لمبے سپیل کے ساتھ بولنگ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں اب ٹھیک ہوں اور پی ایس ایل کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘

شیئر: