Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین آفریدی کو علاج کے لیے لندن بھجوانے کا فیصلہ

پی سی بی کے مطابق ’شاہین آفریدی کے گھٹنے کا علاج کرنے کے لیے لندن میں بہترین سہولیات دستیاب ہیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان فٹ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کے علاج کے لیے لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ بولر آج لندن روانہ ہو جائیں گے۔
پیر کو پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’فاسٹ بولر کے گھٹنے کو بلاتعطل سپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔‘
’لہٰذا فاسٹ بولر کی بہتری کے لیے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر فیڈ بیک حاصل کرے گا۔‘
شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔ پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔ ڈاکٹر امتیاز احمد 2016 سے میڈیکل سروسز کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں۔
ڈاکٹر ظفر 2015 سے ہیڈ آف سپورٹس میڈیسن کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں۔ وہ ماضی میں ٹوٹنھم ہاٹسپر فٹ بال کلب لیور پول فٹ بال کلب اور کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں
پی سی بی نے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ بولر آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے تاہم ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کرے گا۔ ‘
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پی سی ایل ٹیئر مسل انجری کا شکار ہیں اور وہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے۔

شیئر: