Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں 2700 برس قبل مسیح کا ریستوران اور 5 ہزار برس پرانا فریج دریافت

تاریخی ریستوران لجش شہر میں کھدائی کے دوران دریافت ہوا۔ (فوٹو: سبق)
عراق کے ماہرین آثار قدیمہ نے 2700 قبل مسیح پرانا ریستوران  اور 5 ہزار سال پرانا فریج دریافت کیا ہے۔ 
سی این این نیوز چینل کے مطابق ماہرین نے تاریخی ریستوران لجش شہر میں تاریخی کھدائی کرکے دریافت کیا ہے۔ یہ ما بین النھرین علاقے میں پرانی سومری سلطنت کے شہروں میں سے ایک ہے۔ 

ایک کمرے میں کرسیاں بھی رکھی ہیں۔ (فوٹو: سبق)

دریافت کردہ ریستوران کئی حصوں پر مشتمل ہے۔ اس کا ایک حصہ کھلی ہوا میں کھانا کھانے کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس کے تحت ایک  کمرہ  ہے جس میں کرسیاں رکھی ہوئی ہیں۔ ایک تندور ہے۔ بچا ہوا پرانا کھانا بھی رکھا ہوا ہے اس کے تحت ایک فریج ہے جو پانچ ہزار برس پرانا ہے۔ 
ریستوران میں ایک ایسی جگہ دریافت ہوئی ہے جس کی شکل تندور جیسی ہے۔ یہ دراصل قدیم دور کا فریج ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کھانے کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے رطوبت جذب کر لیتا ہے۔ یہاں مخروطی شکل کے دسیوں برتن بھی ملے ہیں۔
بیشتر میں بچی ہوئی مچھلیاں رکھی ہوئی ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس زمانے میں کھلی ہوا میں کھانا کھانے کے لیے باقاعدہ جگہ مختص ہوا کرتی تھی۔ 

اس کا پرانا نام لگش ہوا کرتا تھا۔ (فوٹو سبق)

کہا جاتا ہے کہ عراق میں جو جگہ ان دنوں ’تلول العبا‘ کے نام سے مشہور ہے اور جسے مشرق وسطی کا سب سے پرانا تاریخی مقام مانا جاتا ہے اور جو ذی قار کمشنری کے شمال مشرق میں واقع ہے اس کا پرانا نام لگش ہوا کرتا تھا۔ 
یہ مقام 600 ہیکٹر سے زیادہ بڑے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ مابین النھرین کے جنوب میں بڑے تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں پانچ ہزار قبل مسیح آبادی تھی۔ اس کا سلسلہ 2 ہزار قبل مسیح تک جاری رہا۔ 

عراق، امریکہ اور برطانیہ کے ماہرین نے 2019 میں کھدائی کا منصوبہ بنایا تھا۔ (فوٹو سبق)

عراق، امریکہ اور برطانیہ کے ماہرین آثار قدیمہ نے 2019 کے دوران تاریخی کھدائی کا مشترکہ منصوبہ بنایا تھا۔ نئی دریافت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ امریکہ کی پیانسلوانیا یونیورسٹی کے ماتحت آثار قدیمہ عجائب گھر، برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی اور بغداد میں آثار قدیمہ کی ریاستی کونسل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تاریخی مقامات کی دریافت کا کام کر رہی ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: