Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کا اعلان

امریکی حکام نے فراہم کیے جانے والے بموں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکہ نے یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فراہم کیا جانے والا نیا اسلحہ پہلے سے دیے گئے امریکی ہتھیاروں کے مقابلے میں دو گنا فاصلے تک مار کرے گا۔
یوکرین نے موسم بہار میں روس سے قبضے کیے گئے واپس لینے کے لیے حملوں کا اعلان کیا ہے۔
متعدد امریکی حکام نے بتایا کہ امریکہ دو ارب ڈالر سے زیادہ کے امدادی پیکج کے حصے کے طور پر زمین سے لانچ کیے جانے والے چھوٹے قطر کے میزائل فراہم کرے گا، جس کا اعلان جمعے کو متوقع ہے۔
اس پیکج میں پہلی بار ان تمام مختلف فضائی دفاعی نظاموں کو جوڑنے کا سامان بھی شامل ہے جو مغربی اتحادی میدان جنگ میں پہنچا چکے ہیں اور انہیں یوکرین کے فضائی دفاع میں ضم کرنا ہے، تاکہ اسے روس کے میزائل حملوں کے خلاف بہتر طریقے سے دفاع کرنے میں مدد مل سکے۔
گزشتہ کئی ماہ سے امریکی حکام اس خدشے کے پیش نظر یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے سسٹم بھیجنے سے ہچکچا رہے تھے کہ ان کا استعمال روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا جائے گا جس سے تنازع بڑھنے گا اور امریکہ کو اس میں مزید گھسیٹ لے جائے گا۔
طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل جدید ترین فوجی نظام کا حصہ ہیں۔ امریکہ نے ابتدا میں جدید ابرامز ٹینک اور پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم یوکرین کو فراہم کرنے سے انکار کیا تھا تاہم گزشتہ یورپی رہنماؤں سے طویل بات چیت کے بعد امریکی صدر نے جدید اسلحے کی فراہمی کا اعلان کیا۔ تاہم امریکی حکام تاحال لڑاکا طیارے فراہم  کرنے کی یوکرین کی درخواستوں کو مسترد کر رہے ہیں۔
یوکرین کے رہنماؤں نے امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فوری طور پر فراہم کرے۔
جمعرات کو یوکرینی حکام نے بتایا کہ امریکہ زمین سے لانچ کیے جانے والے چھوٹے قطر کے میزائل فراہم کرے گا جن کی رینج تقریباً 150 کلومیٹر ہے۔

طویل فاصلے تک مار کرنے والے بم جدید ترین فوجی نظام کا حصہ ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

حکام نے فراہم کیے جانے والے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔
امریکہ کی جانب سے امدادی پیکج میں شامل اشیا کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں۔

شیئر: