Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر میں اضافہ رک گیا؟ پیر دو فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ دس روز کے دوران دوسری مرتبہ ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے۔ (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں 26 جنوری سے تیزی سے بڑھنے والی ڈالر کی قدر میں دو فروری کو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیٹا کے مطابق 25 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 230.89 روپے تھی جو اگلے روز بڑھنا شروع ہوئی تو گزشتہ دس روز میں تقریبا 40 روپے اضافے کے ساتھ 276.58 روپے تک پہنچ گئی۔
تیزی سے مسلسل بڑھتی ڈالر کی قیمت میں پیر چھ فروری کو اس وقت ٹھہراؤ آیا جب یہ 72 پیسے کم ہو کر 275.30 روپے ریکارڈ کی گئی۔
چھ فروری کو سعودی ریال کی قدر 73.36، اماراتی درہم 74.95، بحرینی دینار 730.27، عمانی ریال 715.98، کویتی دینار 900.87 اور قطری ریال کی قیمت 75.44 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 275 اور قیمت فروخت 275.54 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پیر چھ فروری کو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 73.21 اور قیمت فروخت 73.51 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 74.80 اور قیمت فروخت 75.10 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں