Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی ترکیہ اور شام  کے زلزلہ زدگان کے لیے سو ملین ڈالر کی امداد 

اماراتی طیارہ دس ٹن غذائی سامان لے کر دمشق ایئر پورٹ پہنچا ہے( فوٹو: ٹوئٹر وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے برادر ملک شام اور دوست ملک ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سو ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق پچاس ملین ڈالر شامی زلزلہ زدگان اور اتنی ہی رقم ترکیہ کی عوام کے لیے مختص کی گئی ہے۔
اماراتی صدر بین الاقوامی سطح پر انسانیت نواز کردار کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف بحرانوں سے دوچار برادر اور دوست معاشروں کی مدد کی پالیسی پر گامزن ہے۔ امداد اسی کا اٹوٹ حصہ ہے۔
علاوہ ازیں امارات کی وزارت دفاع میں مشترکہ آپریشنز کے کمانڈر میجر جنرل صالح العامری نے منگل کو کہا ہے کہ  تین ملٹری طیارے روانہ کیے ہیں جن میں ریسکیو ٹیمیں اور سامان بھیجا گیا ہے۔
ایک اماراتی طیارہ منگل کو دس ٹن غذائی سامان لے کر دمشق ایئر پورٹ پہنچا ہے۔

شیئر: