Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ: تباہ کن زلزلے میں سعودی خاتون زندہ کیسے بچیں؟

ترکیہ اور شام میں زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ میں مقیم سعودی خاتون جو زلزلے میں محفوظ رہی تھیں، نے کہا ہے کہ جب زمین ہلنا شروع ہوئی تو وہ اپنے فلیٹ میں تھیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی خاتون نے بتایا کہ ان  کا فلیٹ غازی عنتاب کے علاقے میں ہے جہاں بہت تباہی ہوئی ہے۔
سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ، ان کے گھروالے اور ہمسائے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی گھروں سے نکل گئے تھے۔ وہ خود گھر سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئی تھیں۔ ممکنہ آفٹر شاکس کی اطلاعات بھی تھیں۔  
سعودی خاتون نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کے گھر والے مسجد میں چلے گئے وہاں سے پھر گاڑی میں واپس آئے اور پوری رات گاڑی میں ہی گزاری۔
اگلے دن میں اپنی نند کے گھر چلی گئی۔ جانے کی وجہ یہ تھی کہ نند کا گھر زمین پر تھا جبکہ  ہمارا گھر چوتھی منزل پر تھا۔ اس وجہ سے ہم اپنے گھر نہیں گئے کیونکہ وہاں سے زلزلے کی صورت میں نکل کر بھاگنا مشکل ہوتا۔‘ 
یاد رہے کہ سعودی سفارت خانے نے ترکیہ کے حکام کو متاثرہ عمارت میں سعودی خاتون کی موجودگی کی اطلاع فراہم کی تھی اور ان سے تعاون کی درخواست کی تھی۔ 
ترکیہ اورشام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ 

شیئر: