Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: مقامی اور غیرملکیوں کی تنخواہوں میں فرق نہیں

اماراتی وزیرکا کہنا تھا کہ لیبرمارکیٹ میں شرح نمو 13 فیصد سے زیادہ ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت اماراتائیزیشن نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہوں کے حوالے سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں۔ 
وزیر افرادی قوت و اماراتائیزیشن  ڈاکٹر عبدالرحمن العور نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں میں تنخواہوں یا چھٹیوں یا لچکدار ڈیوٹی کےسلسلے میں مقامی شہریوں اور غیرملکی ملازمین کےدرمیان کوئی امتیاز نہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی وزیرنےتوجہ دلائی کہ ہمارے یہاں پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں کام کرنے والے مقامی ملازمین  کو اوسط تنخواہ جتنی دی جاتی ہے وہ غیرملکی ملازمین کی بھی تنخواہوں سے ملتی جلتی ہے۔ 
اماراتی وزیرکا کہنا تھا کہ لیبرمارکیٹ میں شرح نمو 13 فیصد سے زیادہ ہے۔ وزارت میں رجسٹرڈ کمپنیوں میں شرح نمو مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمن العور نے کہا کہ  ہماری حکومت منسٹرز کونسل سیکریٹریٹ کےساتھ یکجہتی پیدا کرکے پرائیویٹ سیکٹر میں اماراتائیزیشن کا گراف چیک کرتی رہتی ہے۔ 

شیئر: