Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات کی کابینہ میں ردوبدل، نئے وزرا شامل

شیما بنت سھیل امزروعی کو وزیر سماجی فروغ مقرر کیا گیا ہے( فوٹو: گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ نئے وزار کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم  کے مطابق امارات کے نائب صدر نے ٹویٹ کیا کہ’ صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے مشاورت اور منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا جارہا ہے‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’شیما بنت سھیل امزروعی کو وزیر سماجی فروغ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سالم بن خالد القاسمی کو ثقافت اور نوجوانوں کا وزیر بنایا گیا ہے وہ یونیسکو میں امارات کے نمائندے کے طور پر کام کررہے ہیں‘۔
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بتایا کہ’ حصہ بو حمیدہ کو وزیر مملکت اور نورہ الکعبی کو بھی وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔ مریم بنت احمد الحمادی کو منسٹرز کونسلزکی سیکریٹری جنرل اور وزیر مملکت ہوں گی‘۔
عمر بن سلطان العلما  کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا وزیر بنایا گیا ہے۔ وہ منسٹرز کونسل پریزیڈنسی آفس کے ڈائریکٹر جنرل کے طورپر بھی کام کریں گے۔ اپنے موجودہ فرائض منصبی بھی ادا کرتے رہیں گے۔ 
 عبداللہ محمد ناصر روتا کو مسابقتی کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
شیخ محمد بن راشد نے اپنے بیان میں حصہ بو حمید اور نورہ الکعبی کی ستائش کی اور کہا کہ ’دونوں نے گزشتہ عرصے کے دوران انتھک اور مخلصانہ کوششیں کیں۔ انہیں نئی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی‘۔

شیئر: