Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین دلہن شادی کے دن امتحان دینے پہنچ گئی

میڈیکل کی طالبہ اپنے شادی والے دن امتحان دینے آئی تھیں۔ فوٹو: سکرین گریب
انڈین سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دلہن کے لباس میں ملبوس ایک لڑکی کمرہ امتحان میں بیٹھی پرچہ دے رہی ہے۔
انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق شری لکشمی انیل نامی دلہن دراصل ریاست کیرالہ میں واقع بیتھنی ناوا جیون فیزیو تھراپی کالج کی طالبہ ہیں۔
دلہن کی اپنے شادی والے دن امتحان میں بیٹھنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زرد رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ایک لڑکی جب ہال میں داخل ہوتی ہے تو ان کے کلاس فیلوز گانوں اور نعروں سے ان کا استقبال کرتے ہیں۔
ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ جس طرح سے خاتون سجی دھجی ہوئی ہیں وہ کسی شادی کی تقریب سے براہ راست امتحان دینے آئی ہیں۔
شادی کے جوڑے پر انہوں نے ڈاکٹر والا کوٹ پہن رکھا ہے اور گلے میں سٹیتھو سکوپ لٹکایا ہوا ہے۔
شری لکشمی نے اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا ’میڈیکل کی زندگی، فزیو تھراپی کا امتحان اور شادی سب ایک ہی دن میں۔‘
ایک اور ویڈیو میں انہیں پریکٹیکل امتحان کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بلکہ ایک اور کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے پہلے ایک سہیلی دلہن کی ساڑھی کی پلیٹیں ٹھیک کر رہی ہے تو دوسری گلے کے گرد سٹیتھو سکوپ ڈال رہی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by (@_grus_girls_)

امتحان دینے کے بعد دلہن کمرہ امتحان سے نکل کر اپنی والدہ کو خوشی سے گلے لگاتی ہے۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اکثر صارفین نے دلہن کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

شیئر: