Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں جمعرات 17 فروری کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں جمعرات کے روز  24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں کمی  دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 839 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 350 روپے کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار 204 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 890 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 178 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 87.20 ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: