Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویز ایئر کی مدینہ منورہ کے لیے سستی پروازوں کا آغاز

ٹکٹ کم سے کم 219 درہم (60 ڈالر) میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی لوبجٹ قومی فضائی کمپنی ویز ایئر ابوظبی نے سعودی عرب مدینہ منورہ کے نئی روٹ پر آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
 نئے روٹ کے ٹکٹ ویز ایئرڈاٹ کام اور ایئر لائن کی موبائل ایپ سے کم سے کم 219 درہم (60 ڈالر) میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
امارات کی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ویز ایئر ابوظبی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جوہان ایڈگین نے کہا کہ’ ہمیں مدینہ منورہ کے لیے انتہائی کم کرائے کے ساتھ سعودی سیاحتی صنعت کو فروغ دینے پر خوشی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔
یاد رہے ویز ایئر کمپنی 2003 کے دوران ہنگری میں قائم ہوئی تھی۔ یہ سستی پروازوں کے حوالے سے دنیا کی اہم ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ یورپ کے علاوہ مصر اور متحدہ عرب امارات اور اب سعودی عرب کے لیے پروازیں چلاتی ہے۔ 
ویز ایئر دمام اور جدہ کے لیے بھی پروازیں چلا رہی ہے۔ گذشتہ ماہ  سعودی دارالحکومت ریاض سے یورپی شہروں کے لیے نئی براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

شیئر: