Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس 2022 میں مشرق وسطی کی بہترین کمرشل ایئرلائن

فلائی ناس کو عمان میں منعقدہ تقریب کے دوران ایوارڈ دیا گیا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے 2022 میں مشرق وسطی کی بہترین کمرشل ایئرلائن کی حیثیت سے بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلائی ناس کو اردنی دارالحکومت عمان میں منعقدہ تقریب کے دوران ایوارڈ دیا گیا۔ فلائی ناس نے یہ اعزاز مسلسل 8 ویں بارحاصل کیا ہے۔  
فلائی ناس نے ایک ماہ قبل 2022 کے حوالے سے مشرق وسطی کی سطح پر سکائی ٹریکس ایوارڈ پانچویں بار حاصل کیا تھا۔  سکائی ٹریکس نے فلائی ناس کو دنیا کی دس بہترین کمرشل ایئرلائنز میں سے ایک قرار دیا تھا۔ 
فلائی ناس نے رواں سال کے دوران اپنی پروازوں اور طیاروں کی تعداد میں اضافے کے علاوہ سروس میں تبدیلیاں کی ہیں۔
 طیاروں کی تعداد اب 38 ہوچکی ہے۔ 25  ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چل رہی ہیں۔۔ خلیج، افریقہ، ایشیا اور یورپ کے شہروں کو اپنی سروس میں شامل کیے ہوئے ہے۔

شیئر: