Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم عمران خان اور مہنگائی کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے: مریم نواز شریف

مریم نواز نے کہا کہ ’ عمران خان مہنگائی کی وجہ ہے، وہ مہنگائی خان ہے (فوٹو: سکرین گریب)
مسلم لیگ نواز کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ ’ہم عمران خان اور مہنگائی کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔‘
مریم نواز نے اتوار راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مشکلات کوئی پیدا کرتا ہے۔ نواز شریف ان مشکلات کو ٹھیک کرتا ہے تو اسے دیس نکالا دے دیا جاتا ہے۔ میرا سوال یہی ہے اسے بار بار کیوں باہر جانا پڑتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مہنگائی عمران خان کی وجہ سے آئی۔ وہ مہنگائی خان ہے۔ ہم عمران خان اور مہنگائی کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔‘
’جو بارودی سرنگیں عمران خان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی صورت میں بچھا کر گیا ہے۔ شہباز شریف ایک ایک کر کے وہ بارودی سرنگیں چُن رہا ہے۔‘
ورکز کنونشن میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ جب شاہد خاقان عباسی سٹیج پر آئے تو مریم نواز نے انہیں اپنی نشست پر بٹھایا۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جو عوام کو اب جیلیں بھرنے کا کہہ رہا ہے، چار سال جیبیں بھرتا رہا۔‘
’نئی اسٹبیلشمنٹ نے پچھلی جنرل فیض کی اسٹیبلشمنٹ سے سبق سیکھا اور اسے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔اب اسٹیبلشمںٹ کے کندھے نہیں ہیں تو یہ عدلیہ کے کندھوں پر آنا چاہتا ہے۔‘

مریم نواز نے اپنے خطاب میں حالیہ آڈیو لیکس کا حوالہ دے کر عدلیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا (فوٹو: فیس بک، پی ایم ایل این)

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جس دن رانا ثناء اللہ نے گرفتار کرنے کا ارادہ کیا تو تمہیں کوئی بچا نہیں سکے گا۔ ہم انتقام نہیں لینا چاہتے لیکن اس کے جو کیسز میں وہ سچے ہیں۔‘
’جو یہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نواز الیکشن نہیں لڑنا چاہتی۔ کان کھول کر سن لو کہ مسلم لیگ ن میدان میں اتر چکی ہے۔ ‘
’مخالفین کو خبر ہو کہ مسلم لیگ ن الیکشن جیتنے کے لیے میدان میں آئی ہے۔‘
 

شیئر: