Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر تقریب کا اہتمام

ورچوئل میٹنگ میں فلم انڈسٹری میں ہونے والی اہم پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی فلم کمیشن مملکت کی فلم انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے پیر کو ایک تقریب کا اہتمام کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ورچوئل اوپن میٹنگ میں فلم انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت کے تناظر میں ہونے والی اہم ترین پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس تقریب میں مملکت میں فلمیں بنانے کے لیے مختلف جدید  آلات استعمال کرنے میں شرکاء کے تجربات پر بات کی جائے گی۔
یہ تقریب سعودی فلم کمیشن کی جانب سے اس شعبے کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے ساتھ اوپن میٹنگز کے سلسلے کا حصہ ہے۔
اس طرح کی تقریب میں مکالمے کے لیے گنجائش پیدا کی جاتی ہے جو فلمی صنعت کی ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہے جبکہ مواصلاتی ذرائع کو بھی مستحکم بناتی ہے۔

شیئر: