Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ میں پِھر 6.4 شدت کا زلزلہ، ’مزید کتنے آفٹرشاکس آئیں گے؟‘

رپورٹ کے مطابق زلزلہ شام، مصر اور لبنان میں بھی محسوس کیا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں پیر کی رات کو ایک بار پھر زلزلہ آیا ہے۔
خبر رساں ادرے روئٹرز  نے یورپین سسمالوجیکل سینٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کی رات کو ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے 6.4 کی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے۔
دو عینی شاہدین نے روئٹرز کو بتایا کہ زلزلے سے وسطی انطاکیہ میں عمارتیں متاثر ہوئی ہے۔
خیال رہے دو ہفتے قبل آنے والے تباہ کن زلزلے میں انطاکیہ شہر بری طرح متاثر ہوا تھا۔
دوسرے عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیمیں مختلف علاقوں میں سرگرم ہوگئی ہیں اور معلوم کر رہے ہیں کہ تازہ ترین زلزلے سے کوئی زخمی تو نہیں ہوا ہے۔
مونا العمر نامی ایک خاتون نے بتایا کہ وسطی انطاکیہ کے ایک پارک میں قائم خیمے میں موجود تھیں جب زلزلہ آیا۔
اپنی سات سالہ بیٹے کو گود میں اٹھائے روتے ہوئے مونا العمر نے بتایا کہ ’مجھے لگا کہ میرے پیروں کے نیچے سے زمین سرک رہی ہے۔‘
انہوں نے پوچھا کیا مزید آفٹر شاکس آئیں گے؟
رپورٹ کے مطابق زلزلہ شام، مصر اور لبنان میں بھی محسوس کیا گیا۔
ترکیہ  کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی آفاد کے مطابق زلزلے سے جنوبی صوبہ ہاتے متاثر ہوا ہے۔ خیال رہے یہ صوبہ 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں بھی سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔
6 فروری کے زلزلے میں ترکیہ میں اب تک 41 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندگان کے مطابق تازی ترین زلزلے کو انطاکیہ شہر اور ادانا میں بہت زیادہ محسوس کیا گیا۔
اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ زلزلے کے بعد خوف ہراس کے مناظر تھے اور زلزلے کے جھٹکوں کے بعد تباہ شدہ شہر میں گرد و غبار کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا گیا۔
متاثرہ عمارتوں کی دیواریں گر گئی۔ آفاد کے مطابق 6 فروری کے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام میں چھ ہزار سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔

شیئر: