Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گیس لیک ہونے سے گھر میں آتشزدگی، خاتون جھلس گئی

متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا(فوٹو: ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے علیشہ محلے کے ایک مکان میں سیلنڈر سے گیس لیک ہونے پر بےخیالی میں چولہا جلانے سے ایک خاتون جھلس گئی۔
عکاظ اخبار کے مطابق متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 
محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ اگر گھریا دفتر میں کسی جگہ گیس لیک ہوجائے تو ایسی صورت میں ایسا کوئی کام نہ کیا جائےجس سے آگ بھڑک سکتی ہو۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے گیس لیک ہونے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں(فوٹو:ٹوئٹر شہری دفاع)

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ گیس لیک ہونے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ 
بجلی کا سوئچ استعمال نہ کریں۔ لائٹر کے استعمال سے گریزکیا جائے۔ گیس کا چولہا استعمال کرنے کے لیے لائٹرنہ جلایا جائے۔
گیس سیلنڈر کا والوو چولہا بند کرنے کے ساتھ اچھی طرح سے بند کردیا جائے۔ گھر کا دروازہ اور کھڑکیاں آہستگی سے کھول دی جائیں۔ 

شیئر: