Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان انڈسٹریل زون میں خوفناک آتشزدگی، فیکڑی اور درجنوں گاڑیاں تباہ

متحدہ عرب امارات میں عجمان انڈسٹریل زون 3 میں جمعے کو آئل اینڈ لبریکیٹنگ فیکٹری میں آتشزدگی سے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فیکڑی، گودام، رہائشی عمارت اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔
عجمان پولیس نے انسٹا گرام کے اپنے اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ’ آتشزدگی سے پورا علاقہ متاثر ہوا ۔آگ لگنے کی اطلاع صبح 3 بجکر 15 منٹ پر ملی۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا‘۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیکڑی میں آگ لگی ہے جب کہ آسمان پر گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’آتشزدگی سے فیکڑی، کپڑے کا ایک گودام، دو منزلہ رہائشی عمارت اور 39 گاڑیااں جل کر تبادہ ہوئی ہیں۔ رہائشی عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا‘۔
اطلاع ملنے پرعجمان کے فائر فائٹرز سات منٹ کے اندر پہنچ گئے۔ شارجہ، دبئی اورام القوین سے بھی اضافی ٹیمیں نے پہنچ کرمدد کی جبکہ عجمان پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات کیے۔
علاوہ ازیں عجمان میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر سیف الفلاسی نے کہا ہے کہ ’عجمان انڈسٹریل‘ ایریا میں متاثرہ فیکڑی کے قریب گاڑیوں کے لیے متبادل راستہ مقرر کردیا گیا۔ 
 یہ علاقہ رہائشی مقامات سے دور ہے تاہم ممکنہ ٹریفک رش سے بچنے اورفائر بریگیڈ ی ٹیموں کو  سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادو ں پر گاڑیوں کے لیے متبادل راستہ بنا دیا گیا۔

شیئر: