Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف ریجن کے مکان میں آتشزدگی، بچوں سمیت ایک خاندان کے7 افراد ہلاک

آتشزدگی کے اسباب معلوم  کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں الجوف ریجن کی القریات کمشنری کے التسھیلات محلے کے ایک گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت ایک خاندان کے سات افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق الجوف ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان عبدالرحمن الضویحی نے بتایا کہ ’مکان میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں روانہ کیں‘۔
’فائر فائٹرز نے آگ پر قابوپالیا۔ متاثرہ مکان ایک کمرے سے تین بچوں جبکہ دوسرے کمرے سے ایک شخص کی نعش ملیں‘۔
 ’چارافراد کوجھلسی ہوئی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ان میں سے تین جان کی بازی ہار گئے‘۔
شہری دفاع کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’آگ زمینی منزل پر ایک کمرے میں لگی تھی جو زمینی منزل پر ہے۔ یہ کمرہ بچوں کے بیڈروم کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا‘۔
آتشزدگی کے اسباب معلوم  کرنے کے لیے تحقیقات الفیصلیہ پولیس سٹیشن کےحوالے کی گئی ہے۔ 
ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ’ وہ اپنے گھروں میں دھویں سے خبردار کرنے والے آلات نصب کرائیں اس حوالے سے لا پروائینہ برتی جائے‘۔

شیئر: