Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے کی پرزور مذمت

اسرائیلی فورسز کی چھاپہ مار کارروائی چار گھنٹے تک جاری رہی۔ فوٹو عرب نیوز
مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک بڑے فلسطینی شہر مغربی کنارے پر بدھ کے روز دھاوا بولنے اور گیارہ افراد کے ہلاکت پر سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے کے قریب نابلس میں چھاپہ مار کارروائی چار گھنٹے تک جاری رہی۔

فلسطینیوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے کے لیے ذمہ داریاں ادا کی جائیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس کارروائی کے بارے میں اسرائیلی فورسز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مطلوب عسکریت پسندوں کو تلاش کرنا تھا اور تلاشی کے دوران شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں کم از کم  گیارہ فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق  فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک والوں میں دو فلسطینیوں کی عمریں 72 اور 61 سال ہیں اور ایک 16 سالہ لڑکا بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
وزارت  نے اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کو مملکت کی جانب سے مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔

ہلاک والوں گیارہ افراد میں 72 اور61 سالہ فلسطینی شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس جارحیت کے بعد عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کشیدگی اور جارحیت کو روکنے اور فلسطینی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔
وزارت خارجہ نے فلسطینی حکومت اور عوام کے  ساتھ ساتھ متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ بھی  سعودی عرب کی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: