Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کو منظور کرے: عمانی وزیر خارجہ

’امن عمل کے حوالے سے عمان کی پالیسی غیر متزلزل ہے‘  (فوٹو سبق)
سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ نئی اسرائیلی حکومت خودمختا ر فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے والے عربوں کے امن اقدام کو منظور کرلے- اس حوالے سے غیرمعمولی اقدامات کرے-  
عمانی خبررساں ادارے کے مطابق بدر البوسعیدی نے کہا کہ امن عمل کے حوالے سے سلطنت عمان کی پالیسی غیر متزلزل ہے- 
عمانی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرخارجہ نے جمعرات کو البوسعیدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا- اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل  کے بعد نئے اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اسی مناسبت سے  البوسعیدی سے رابطہ کیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: