Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کویت کے یوم الوطنی کا جشن

’شاہراہوں کے علاوہ بالیورڈ سٹی میں کویت کے پرچم لہرائے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں کویت کا یوم الوطنی جوش وخروش سے منایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہر کی شاہراہوں کے علاوہ بالیورڈ سٹی میں کویت کے پرچم لہرائے گئے ہیں۔
شہر میں نصب سکرینوں پر کویت کے قومی نغمے سنائے گئے جبکہ کویتی سیاحوں اور عمرہ زائرین کو تحائف پیش کئے گئے ہیں۔
اسی طرح  ملک کے تمام ہوائی اڈوں میں اس موقع کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کااہتمام ہوا ہے۔
کویت سے آنے والی تمام پروازوں کے مسافروں کا خصوصی استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستہ پیش کئے گئے ہیں۔
اسی طرح کویت جانے والے مسافروں کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی اور انہیں یادگار تحائف دیئے گئے۔

شیئر: