Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ سپرسٹار دپیکا پاڈوکون ’قطر ایئرویز‘ کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

دپیکا پاڈوکون فرانسیسی برینڈ لوئی وٹون اور امریکی فیشن برینڈ لیوائز کی بھی برینڈ ایمبیسیڈر ہیں (فوٹو: دپیکا پاڈوکون انسٹاگرام)
بالی وُڈ کی سپرسٹار دپیکا پاڈوکون قطر کی قومی فضائی کمپنی ’قطر ایئرویز‘ کی برینڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق دپیکا پاڈوکون نے منگل کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں قطر ایئرویز کی برینڈ ایمبیسیڈر بننے کا اعلان کیا۔
دپیکا پاڈوکون اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’قطر ایئرویز کی گلوبل برینڈ ایمبیسیڈر بننے پر خوشی ہو رہی ہے کیونکہ اس جیسا اور کچھ بھی نہیں ہے۔‘
ویڈیو میں دپیکا پاڈوکون کو فلائٹ میں کھانا کھاتے، تفریح کرتے اور دوحہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
قطر ایئرویز کے علاوہ سپرسٹار اداکارہ مشہور فرانسیسی برینڈ لوئی وٹون اور امریکی فیشن برینڈ لیوائز کی بھی برینڈ ایمبیسیڈر ہیں۔
دوسری جانب دپیکا پاڈوکون باکس آفس پر بھی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ رواں سال جنوری میں اُن کی ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ ایک ہزار کروڑ روپے کا کاروبار کرنے کے بعد آل ٹائم بلاک بسٹر بن چکی ہے۔
 دپیکا پاڈوکون جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ ’پروجیکٹ کے‘ نامی فلم بھی کر رہی ہیں جس کا پوسٹر گذشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا۔
’پروجیکٹ کے‘ 12 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ اداکارہ 2024 میں ہی سپرسٹار ریتک روشن کے مدمقابل اپنے کیریئر میں پہلی بار فلم ’فائٹر‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

شیئر: