Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے میڈیکل سینٹر میں رقص کی محفل، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

سوشل میڈیا پر صارفین نے رقص کی ویڈیو پر برہمی کا اظہار کیا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں جازان محکمہ صحت نے ایک میڈیکل سینٹر میں رقص کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔
عاجل ویب کے مطاق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عوامی طائفہ ایک میڈیکل سینٹر میں زیر علاج مریضوں کو خوش کرنے کے لیے رقص کر رہا ہے۔
محکمہ صحت جازان کے ڈائریکٹر نے اس واقعے کے حوالے سے میڈیکل سینٹر کے عملے سے پوچھ گچھ  اور تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جازان محکمہ صحت پرائیویٹ میڈیکل سینٹر میں مریضوں کے لیے رقص کا پروگرام کرنے اور کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔
میڈیکل سینٹر کے ان اہلکاروں جنہوں نے عوامی طائفہ طلب کیا تھا، کو سزا دی جائے گی۔ اس سے مریضوں اور میڈیکل سینٹر کے وزیٹرز کو تکفیف پہنچی ہے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا کہ جس میڈیکل سینٹر میں رقص کا پروگرام ہوا ہے وہ پرائیویٹ کڈنی سینٹر ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ہسپتال میں رقص پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ’اس طرح کے پروگراموں سے مریضوں کو کوئی فائدہ ہوتا۔ انہیں ہیلتھ سینٹر میں نگہداشت کی ضرورت ہے نہ کہ شورشرابے اور رقص کے پروگرام کی۔‘

شیئر: