Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں ساھر کیمرے کو گاڑی کی ٹکر سے تباہ کرنے والا شہری گرفتار

ابتدائی رپورٹ کے ملزم کو محکمہ تحقیقات کے حوالے سے کردیا گیا ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی المسارحہ کمشنری میں پولیس نے ساھرکیمرے سے دانستہ اپنی گاڑی ٹکرانے والے سعودی کوگرفتار کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا کہ’ ٹریفک خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے والا خود کارسسٹم ساھر لوگوں کو حفاظت کےلیے نصب کیاجاتا ہے تاکہ تیزرفتاری کو چیک کیا جاسکے اور لوگ قوانین پرعمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں‘۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ پولیس کواطلاع ملی تھی کہ جازان ریجن کی احد المسارحہ کمشنری میں ایک شخص نے شاہراہ پرنصب ساھرکیمرے کو تباہ کرنے کےلیے جان بوجھ کر گاڑی اس سے ٹکرائی‘۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزم کا سراغ لگا کراسے حراست میں لیا ہے۔
ملزم کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد اسے محکمہ تحقیقات کے حوالے سے کردیاگیا جہاں کیس درج کرکے مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا۔ 

شیئر: