Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان جی 20 اجلاس میں شرکت کےلیے نئی دہلی روانہ

عالمی حالات اور اہم مسائل پر پر ہونے والی بحث میں حصہ لیں گے( فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جی ٹوئٹنی میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے  بدھ کو ریاض سے نئی دہلی روانہ ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  شہزادہ فیصل بن فرحان یکم سے تین مارچ تک نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 
پروگرام کے مطابق فیصل بن فرحان اور جی ٹوئٹنی ممالک کے اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدیدار مکالمہ فورم میں عالمی حالات اور اہم مسائل پر پر ہونے والی بحث میں حصہ لیں گے۔
اجلاس میں چالیس وفود شرکت کر رہے ہیں۔ یہ جی ٹوئٹنی کا سب سے  بڑا اجلاس ہے۔
وزرائے خارجہ پوری دنیا میں خوشحالی اور ترقی کےلیے کثیر فریقی جدوجہد کے فروغ پر بات کریں گے۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان برادر اور دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شیئر: