Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور موناکو سفارتی تعلقات قائم کریں گے

دونوں ملکوں کے عوام باہمی تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اورریاست موناکو باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کےلیے سفارتی تعلقات قائم کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق فریقین نے جمعے کو مشترکہ بیان پر دستخط کرکے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ’وہ باہمی تعاون کا دائرہ وسییع کرنے اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کےلیے سفارتی تعلقات کے قیام پر متففق ہوگئے ہیں‘۔

دونوں ملکوں نے فرانس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب کی جانب سے فرانس میں سعودی سفیر فہد بن معیوف الرویلی اور موناکو کی جانب سے فرانس میں متعین اس کے سفیر کرسٹوف ستینز نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔
دونوں ملکوں کے سفرا نے کہا کہ ’موناکو اور سعودی عرب کی حکومتیں مختلف شعبوں میں دوستی اور تعاون کا دائرہ وسیع کرنا چاہتی ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام باہمی تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ دونوں  حکومتیں اس مقصد کے لیے سفارتی تعلقات قائم کررہی ہیں‘۔

شیئر: